بڑی پیشرفت،تناﺅ میں کمی،وفاق،کے پی مسائل مل بیٹھ کر حل کرنے پر متفق

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)بڑی پیشرفت،تناﺅ میں کمی،وفاق،کے پی حکومت نے مسائل مل بیٹھ کر حل کرنے پر اتفاق کرلیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور وفاقی وزارت داخلہ جاپہنچے، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر توانائی اویس لغاری سے ملاقات کی،خیبر پختونخوا کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اورلوڈشیڈنگ ،بجلی معاملات و دیگر مسائل پر اہم پیشرفت ہوئی،ملاقات میںوزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور وفاقی وزرا نے مسائل مل بیٹھ کر حل کرنے پر اتفاق کیا،پیر کودوبارہ بیٹھک ہوگی۔