بٹلر کی طوفانی اننگز،انگلینڈ نے دوسرے ٹی 20میں پاکستان کو ہرادیا

برمنگھم :(ایم این پی)بٹلر کی طوفانی اننگز،انگلینڈ نے دوسرے ٹی 20میں پاکستان کو 23رنز سے ہرادیا۔

برمنگھم کے ایجبسٹن سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے، جوز بٹلرر نے 51 بالز پر 3 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 84 رنز بنائے، ول جیکس 37 ،جونی بیرسٹو 21 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 160رنز پر ڈھیر ہوگئی،رضوان صفر پر چلتے بنے،صائم ایوب ایک بار پھر ناکام رہے،فخر زمان 45 ،بابر اعظم 32 ،افتخار احمد 23 اور عماد وسیم نے 22 رنز بنائے۔