اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پی ٹی آئی نے مرکزی سیکرٹریٹ سیل کرنے اور سی ڈی اے آپریشن کےخلاف عدالت سے رجوع کر لیا۔
سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمرا یوب نے دائر کی گئی درخواست میں سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر، چیئرمین سی ڈی اے، آئی جی و دیگر کو فریق بنایا ،درخواست میں سی ڈی اے کی جانب سے مرکزی سیکرٹریٹ سیل کرنے کا حکم نامہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کردی گئی۔
دوسری جانب انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے تحریک انصاف کے رہنما عامر مغل کی ضمانت بعد از گرفتاری درخواست منظور کرلی،جج طاہر عباس سپرا نے 50ہزار کے مچلکوں کے عوض درخواست کومنظور کیا۔
سیکرٹریٹ سیل کرنے کیخلاف پی ٹی آئی کا عدالت سے رجوع
















