روسی جنرل سٹاف کے نائب سربراہ رشوت لینے کے الزام میں گرفتار

ماسکو: ( ) روس کے سینئر جنرل کو رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

سرکاری خبرایجنسی کے مطابق الزامات ثابت ہونے پر روسی جنرل سٹاف کے نائب سربراہ وادیم شمرین کو 15 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔


عدالت نے وادیم شمرین کو 2 ماہ کے لیے زیرحراست رکھنے کےاحکامات جاری کیے۔