لاہور :(اپنے رپورٹر سے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد نے ملاقات کی،پنجاب میں ڈویلپمنٹ وعوام کی فلاح و بہبود کےلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا، ملاقات کرنے والوں میں نور احمد،کیکو تاکاہاشی،البرٹوکارڈن بورجا،موشومی معروفی خان، یونگ یی اور احتشام خٹک شامل تھے۔
مریم نوازنے اے ڈی بی وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کہا عوا م کی فلاح و بہبود کا ہر شعبہ میری ترجیح ہے، ہیلتھ، ایجوکیشن،انفراسٹرکچر و انفارمیشن ٹیکنالوجی پر کام تیزی سے جاری ہے، نر خ کا استحکام و مہنگائی پر کنٹرول کےلئے بھی کام کررہے ہیں،شہباز شریف بطور وزیر اعلیٰ پنجاب کو ترقی کی بلندیوں پر لے گئے مگر گزشتہ دور ڈویلپمنٹ کے لحاظ سے قابل بیان نہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہااقتدار سنبھالنے کے بعد محسوس ہواعوام کی ضروریات کے بنیادی امور میں بھی بہت پیچھے ہیں، بیشتر شہروں میں ویسٹ مینجمنٹ سسٹم و لینڈ فل سائٹ موجود نہیں، بعض شہروں میں جزوی طور پر کام کررہا ہے، پنجاب کی بہت بڑی آبادیوں کےلئے سیوریج سسٹم لانا بڑا چیلنج ہے،ہر شہر کےلئے پائیدار و موثر ویسٹ مینجمنٹ سسٹم لانا چاہتے ہیں،شہروں و دیہات میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی، سیوریج اور ڈرینج کا پائیدار نظام وضع کیا جارہا ہے۔
مریم نواز نے کہافلٹریشن پلانٹ کے امور کو ایک ہی محکمے کے سپر دکیا جارہا ہے،صوبے بھر میں سڑکوں کی تعمیر ومرمت اور بحالی پر توجہ دی جارہی ہے، پبلک سیکٹر ایجوکیشن سسٹم کوری سٹرکچرنگ کرکے بہترین بنانے چاہتے ہیں، سکولوں کی پرفارمنس کے لحاظ سے کیٹگری کررہے ہیں، ٹیچر ٹریننگ ،انرولمنٹ پراجیکٹ لارہے ہیں،عوامی مفادات کے تحت فلاح و بہبود کاہر اقدام کرنا چاہتی ہوں، فیلڈ ہسپتالوں میں 15ہزار تک مریض روزانہ مستفید ہورہے ہیں، مہلک امراض میں مبتلا 2لاکھ مریضوں کو دہلیز پر فری میڈیسن پہنچا رہے ہیں، سابق دور میں فری میڈیسن کو ظالمانہ طور پر بند کر دیا گیا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا ہیلتھ انفراسٹرکچر کو تبدیل کررہے ہیں، ہسپتالوں و مراکز صحت کی ری ویمپنگ ہورہی ہے، ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی پوری کریں گے،پنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال میں اچھے انتظامات دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، اضلاع میں پہلی مرتبہ کارڈیالوجی ،پیڈز کے علاج کی سہولت لارہے ہیں، ہر ضلع میں علاج کی کافی سہولتیں دیں گے تاکہ کسی مریض کو دوسرے شہر نہ جانا پڑے، کارڈیالوجی وغیر ہ کے عام مریضوں کی ایمرجنسی منتقلی کےلئے ایئر ایمبولینس سروس لاجارہی ہے،نوجوانوں کو سکل ڈویلپمنٹ کےلئے ٹیوٹا میں آئی ٹی کورسز کرائے جارہے ہیں، پاکستان کے پہلے آئی ٹی سٹی میں چین سمیت دیگر ممالک کی کمپنیوں نے دلچسپی کا اظہار کردیا،نواز شریف آئی ٹی سٹی 10سال کےلئے ٹیکس فری کررہے ہیں، 5سال میں دیگر شہروں میں ہنگامی بنیادوں پر آئی ٹی سٹی بنائیں گے، شرمپ فارمنگ پر کام جاری ہے، کسانوں کےلئے جامع کسان کارڈ لارہے ہیں، سولر انرجی سے مستفید ہونے کےلئے پراجیکٹ جاری ہیں۔
مریم نوازنے کہا کلین انرجی پر پوری توجہ ہے، بچیوں کےلئے الیکٹراک بائیک لارہے ہیں ، پنجاب میں لو کاسٹ ہاوسنگ سکیم کے تحت عام آدمی کواپنی چھت میسر ہوگی، سپیشل افراد کےلئے خصوصی کارڈ جاری کیے جائیں گے، ریونیور جنریشن پر پوری توجہ ہے، ٹیکس نہیں ٹیکس نیٹ ورک کوبڑھائیں گے، 13کروڑ عوام کی فلاح و بہبود کےلئے بہت بڑا بجٹ چاہیے، عورت معاشرے کا محض حصہ نہیں بلکہ پورے معاشرے کے مترادف ہے،دنیا کے پہلے ورچوئل وویمن پولیس سٹیشن سے 5ہزار شکایات کا ازالہ کرچکے ہیں، وزیر اعلیٰ بننا آسان نہیں بلکہ چکی پیسنے کی مشقت کے مترادف تھا۔
وزیراعلیٰ نے کہامعاشرے کے محروم طبقات کا برے حالات سے گزرنا،میرے لیے بہت تکلیف دہ ہے،عوام کی خدمت کرنا پسند ہے، ہرشام خوشی سے سرشار گھر جاتی ہوں۔
ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی نمائندہ برائے جاپان کیکوتاکاہاشی نے کہا پنجاب کو ترقی کے سفر میں بھرپور سپورٹ کررہے ہیں،پاکستان کو خوشحال دیکھنا اچھا لگے گا،ترقی و خوشحالی کے سفر میں پنجاب کے پارٹنر بننا چاہتے ہیں،ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی نمائندہ برائے امریکہ کی موشومی معروفی خان نے کہا پنجاب کو دیکھنے کا اشتیاق تھا، سکیورٹی و دیگر انتظامات دیکھ کو خوشی ہوئی، مریم نوازکو وزیر اعلیٰ دیکھ کر پنجاب میں حقیقی تبدیلی کا خوشگوار حساس ہوا، عورت کی حیثیت سے مریم نوازعوام کے مسائل کو بہتر طریقے سے سمجھ اور حل کرسکتی ہیں۔
دریں اثنا وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں ایئر ایمبولینس و ایمرجنسی سروسز کے امور کا جائزہ لیا گیا،مریم نواز نے ایئر ایمبولینس سروس جلد شروع کرنے کا حکم دیتے ہوئے جون تک کی ڈیڈ لائن مقررکر دی ،سی پی آر ٹریننگ پروگرام شروع کرنے کی منظوری بھی دےدی ، وزیر اعلیٰ نے طلبہ کےلئے سی پی آر ٹریننگ پروگرام شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہادوردراز علاقوں میں ہنگامی صورتحال میں مریض شفٹ کرنے کےلئے ایئر ایمبولینس سروس استعمال ہوگی۔
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مخصوص ایجنڈے،نظریات کے فروغ کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے: عطاتارڑ
پنجاب میں جنسی تشدد کی روک تھام، متاثرین کے تحفظ ، انصاف تک رسائی کیلئے جامع فریم ورک کا اجرائ
افسران کے مابین پیشہ ورانہ مہارتوں کا تبادلہ عوام دوست پولیسنگ کی بنیاد ہے :آئی جی پنجاب
ایف بی آر کا 17 سالہ مربوط ٹیکس نظام ختم، انکم اور سیلز ٹیکس کے شعبے الگ کرنے کا فیصلہ
تمام پراجیکٹس کو مقررہ وقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے: کمشنر ساہیوال
خیبر پختونخوا میں ہیومن ریسورس مینجمنٹ کا نام تبدیل، اسٹیبلشمنٹ مقرر


















