ساہیوال، تھانہ غلہ منڈی کی کارروائی، ناجائز اسلحہ بردار ملزم گرفتار

ساہیوال (ارشد فریدی سے)پولیس تھانہ غلہ منڈی کی کارروائی، ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار پستول 30 بور برآمد،ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد کے احکامات پر ساہیوال پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری۔ پولیس تھانہ غلہ منڈی نے کاروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم بلال احمد کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ پستول 30 بور برآمد کر لیا،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔