لاہور(ہیلتھ رپورٹر) سابق صوبائی وزیر ورہنما پی ٹی آئی یاسمین راشد کو طبیعت خراب ہونے پر جیل سے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کو ہائی بلڈ پریشر کی شکایت پر سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا۔
دریں اثنا ڈاکٹر یاسمین راشد کی صحت پر جیل کی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی جس میں صحت کو تشویشناک قرار دےدیاگیا،رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کا بلڈ پریشر 160/110 ہے جبکہ وہ گزشتہ روز سے کچھ کھا پی نہیں سکیں، قے کی وجہ سے یاسمین راشد کے جسم میں پانی کی کمی ہوچکی ۔
پی ٹی آئی کی خاتون رہنما یاسمین راشد کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل
















