چیئرمین پی اے سی کیلئے پہلی بار ووٹنگ کرائے جانے کاامکان

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)حکومت،اپوزیشن میں عدم اتفاق،چیئرمین پی اے سی کیلئے پہلی بار ووٹنگ کرائے جانے کاامکان ہے،ذرائع کے مطابق ووٹنگ کی صورت میں چیئرمین پی اے سی کا عہدہ پیپلزپارٹی کو دئیے جانے پر غور شروع کردیا گیا۔

پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی میںحکومت 16 اور اپوزیشن بشمول سنی اتحاد کونسل کے 8اراکین ہونے کا امکان ہے، ووٹنگ ہونے پر حکومتی رکن با آسانی چیئرمین پی اے سی بن سکتا ہے،واضح رہے ماضی میں کبھی چیئرمین پی اے سی کے عہدے کےلئے ووٹنگ نہیں ہوئی۔