اسلام آباد:(بیورورپورٹ)اٹارنی جنرل نے شاعر احمد فرہاد کو بازیاب کرانے کی ذمہ داری لے لی،اسلام آباد ہائی کورٹ نے جمعہ تک کی مہلت دےدی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس پر کی،اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہامیں ذمے داری لیتا ہوں احمد فرہاد کو ریکور کریں گے،جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا آپ نے یقینی بنانا ہے اسلام آباد سے کوئی بندا نہیں اٹھایا جائے گا، اگر بندا ریکور نہیں ہو گا تو ریاست کی ناکامی ہو گی،اٹارنی جنرل نے کہا جو وسائل ہیں استعمال میں لائیں گے، مجھے مغوی کی بازیابی کےلئے وقت دیں،عدالت نے سوال کیا اٹارنی جنرل جو بیان دے رہے ہیں کیا وہ وفاقی حکومت کی مشاورت سے دے رہے؟۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا معاملے نے آپ کو اور مشکل میں ڈال دیا،اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاپتہ شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کےلئے اٹارنی جنرل کو جمعہ تک کا وقت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
شاعر احمد فرہاد کو بازیاب کرانے کیلئے جمعہ تک مہلت


















