اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ججز کی دہری شہریت پر پابندی ،توہین عدالت آرڈیننس منسوخ کرنے کا بل قومی اسمبلی میں جمع کرادیا گیا،جے یو آئی رہنما نور عالم خان نے نجی آئینی ترمیمی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرایا۔
ترمیمی بل میں توہین عدالت وججزکی دہری شہریت پرقانون سازی پر زور دیتے ہوئے کہا گیاتوہین عدالت آرڈیننس منسوخ کیاجائے،دہری شہریت کا حامل شخص سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ کا جج تعینات نہیں ہوسکتا، آئین کے آرٹیکل 177، 193 اور 208 میں ترامیم کی جائیں،دہری شہریت والے ججزاپنے اصل ملک کے مفاد کو داو¿ پر لگاتے ہیں،آئین کے تحت ججز کی ریاست سے وفاداری کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔
ججز کی دہری شہریت پر پابندی ،توہین عدالت آرڈیننس منسوخ کرنے کا بل جمع
















