لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب میں شدید گرمی کی لہر کے باعث سکولوں کی تعطیلات 25 مئی سے دینے کا فیصلہ کر لیا گیا،محکمہ تعلیم سکولز ونگ نے شدید گرمی کی لہر کے دوران اور ہیٹ ویو کے پیش نظر تمام سرکاری ونجی سکولوں کو 25 سے 31 مئی تک بند کرنے کا مراسلہ جاری کردیا جبکہ موسم گرما کی عام تعطیلات یکم جون سے شروع ہوں گی،قبل ازیں وزیر تعلیم پرائمری ایجوکیشن نے نجی سکولز کو امتحانات کی وجہ سے استثنیٰ دیا تھا، صوبائی وزیر تعلیم کے مطابق فیصلہ ہیٹ سٹروک کے پیش نظر کیا ہے جس پر انہوں نے عوامی رائے کو ملحوظ خاطر رکھا ہے، مراسلے کی روشنی میں اب موسم گرما کی عام تعطیلات یکم جون کے بجائے 25 مئی ہی سے شروع ہوجائیں گی جو 14 اگست تک جاری رہیں گی،صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ہیٹ ویو کے پیش نظر اپنے سوشل میڈیا اکاو¿نٹ پر طلبہ کے والدین سے چھٹیوں سے متعلق سے رائے مانگی تھی جس پر تقریباً 7 ہزار سے زیادہ افراد نے اپنی رائے کا اظہار کیا جن میں سے 96 فی صد نے فوری طور پر سکولوں میں چھٹیاں کرنے کا مطالبہ کیا،صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا طلبہ کو موسم کی شدت کے اثرات سے بچانا اولین ترجیح ہے، امتحانات والے نجی سکولوں کو کھلے رکھنے کی مشروط اجازت ہوگی۔
شدید گرمی،پنجاب میں25مئی سے سکولوں کی چھٹیوں کا فیصلہ

















