گیپکو سرویلنس ٹیموں کی کارروائیاں،570بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے


گوجرانوالہ: (چودھری توصیف احمد)گیپکو ریجن بھر میںبجلی چوروں کےخلاف گیپکو سرویلنس ٹیموں کی کامیاب کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،رواں ماہ کے پہلے دو ہفتوں کے دوران گیپکو سرویلنس ٹیموں کے کامیاب چھاپوں کے نتیجہ میں570بجلی چور رنگے ہاتھوں بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے، جنہیں2کروڑ 97لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کئے گئے، حالیہ آپریشن میں پکڑے جانےوالے بجلی چوروں کی تعداد 7703ہو گئی۔

وزارت توانائی کی ہدایات پرگیپکو ریجن میں بجلی چوروں کےخلاف چیف ایگزیکٹو انجینئر ایوب کی زیر نگرانی کریک ڈاون بھرپور طریقے سے جاری ہے۔رواں ماہ کے پہلے دو ہفتوں کے دوران گیپکو سرویلنس ٹیموں کی کامیاب کاروائیوںکے نتیجہ میںسٹی سرکل سے137، کینٹ سرکل سے145، گجرات سرکل سے64، سیالکوٹ سرکل سے127، نارووال سرکل سے51 اور منڈی بہاولدین سرکل سے46جبکہ ریجن بھرسے مجموعی طور پر570 بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑاگیا ۔ مختلف حربوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے جانے والوں کو گیپکو کی جانب سے6لاکھ 29ہزارسے زائد یونٹس کی مد میں2 کروڑ97 لاکھ روپے سے زائد کے ڈیٹکشن بل جاری کئے گئے جبکہ تما م بجلی چورورں کے خلاف متعلقہ تھانوں میں ایف آئی آر کے اندراج کےلئے درخواستیں بھی دی گئیں۔