پاکستان نے یورپین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں دو تمغے جیت لئے
بڈاپسٹ (مشرق نیوز) پاکستانی تن سازوں نے یورپین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں 2 میڈلرز جیت لئے۔ہنگری میں ہونے والی یورپین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے ارسلان بیگ نے چاندی اور شہزاد قریشی نے کانسی کا تمغہ جیتا۔ارسلان بیگ نے سپورٹس فزیک اور شہزاد قریشی نے 90 کلوگرام کی کیٹیگری میں یہ ٹائٹل اپنے نام کئے۔خیال رہے کہ پاکستانی تن سازوں کے 5 رکنی ٹیم میں ارسلان بیگ، شہزاد احمد قریشی، وحید خان، ماریہ نعمان اور محسن امین شامل ہیں جبکہ پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سہیل انور بھی ٹیم کے ساتھ ہنگری میں موجود ہیں۔اس کامیابی پر سیکرٹری پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن سہیل انور نے کہا کہ پاکستان نے پہلی بار یورپین باڈی بلڈنگ چیمپئن میں حصہ لیا اور میڈلز جیتے۔دوسری جانب یورپین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کی جیت پر ہنگری میں پاکستان کے سفیر آصف حسین میمن نے قومی باڈی بلڈرز کی حوصلہ افزائی کی۔
















