اسلام آباد (مشرق نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں تعینات پاکستانی سفیر حسن علی ضیغم کو پاکستانی طلبہ کو وطن واپس لانے کیلئے تمام ضروری انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سفیر حسن علی صیغم کو پاکستانی طلبہ کو وطن واپس لانے کیلئے خصوصی طیارے سے متعلق ضروری انتظامات کی ہدایت کی، وزیراعظم کی ہدایت پر یہ خصوصی طیارہ آج شام کرغزستان کیلئے روانہ ہو گا۔
خصوصی طیارہ رات کو 130 پاکستانی طلبہ کو لیکر پاکستان پہنچے گا، وزیراعظم کی ہدایت پر خصوصی طیارے کے تمام تر اخراجات حکومت پاکستان ادا کریگی۔ پاکستانی سفیر نے وزیراعظم کو کرغز نائب وزیر خارجہ سے ہوئی اپنی ملاقات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ کرغز حکومت نے بتایا ہے کہ حالات پر مکمل طور قابو پا لیا گیا ہے، کل رات اور آج تشدد کا کوئی نیا واقعہ نہیں ہوا، طلبہ کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے جبکہ پاکستانی اور دیگر غیر ملکی طلبہ بالکل محفوظ ہیں۔
وزیراعظم کی پاکستانی سفیر کو کرغزستان سے طلبہ کی واپسی کیلئے ضروری انتظامات کی ہدایت


















