اسلام آباد،لاہور: (بیورورپورٹ،سپیشل رپورٹر)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاہے پاک سعودیہ دوستی سود مند معاشی تعلقات میں بدل رہی ہے، ولی عہد کا دورہ گیم چینجر ثابت ہوگا۔
محسن نقوی نے سعودی عرب کے سفارتخانے کا دورہ کیا ،سفیرنواف بن سعید احمد المالکی سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک سعودیہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیاگیا، سعودی سفیر نے اسلام آباد پولیس کی بہتری کےلئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
محسن نقوی نے ایف سی جوانوں کےلئے رہائش کا انتظام کرنے پر سعودی سفیر کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاتاریخی برادرانہ دوستی سود مند معاشی تعلقات میں بدل رہی ہے، سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کا حالیہ دورہ پاکستان کامیاب رہا،عوام سعودی عرب کے ولی عہد کے دورے کے منتظر ہیں، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کےلئے قوم دیدہ فرش راہ ہے،وزیر داخلہ نے کہاسعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے تعلقات میں گیم چینجر ثابت ہو گا، سعودی عرب نے ہر آزمائش میں پاکستان کا ساتھ نبھایا،موجودہ دور میں پاکستان ،سعودی عرب کے تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ رہے ہیں۔
دریں اثناوفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا اچانک دورہ کیا ،شہریوں سے استفسار کیا اب انتظار زیادہ تو نہیں کرنا پڑتا، شہریوں نے آگاہ کیا اب باری جلد آرہی ہے اور انتظار نہیں کرنا پڑ رہا،شہریوں کا سسٹم کی بہتری پر اطمینان کا اظہار کیا اور وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کیا،محسن نقوی نے مختلف کاﺅ نٹرز پر جاکر شہریوں سے ملاقات کی ،مسائل پوچھے،رات کی شفٹ میں رش کو بہتر طریقے سے مینج کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہانادرا سنٹر میں شہریوں کے کام فوری کام ہو رہے تھے جو خوش آئند ہے، شہریوں کےلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کےلئے اقدامات جاری رکھیں گے۔
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مخصوص ایجنڈے،نظریات کے فروغ کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے: عطاتارڑ
پنجاب میں جنسی تشدد کی روک تھام، متاثرین کے تحفظ ، انصاف تک رسائی کیلئے جامع فریم ورک کا اجرائ
افسران کے مابین پیشہ ورانہ مہارتوں کا تبادلہ عوام دوست پولیسنگ کی بنیاد ہے :آئی جی پنجاب
ایف بی آر کا 17 سالہ مربوط ٹیکس نظام ختم، انکم اور سیلز ٹیکس کے شعبے الگ کرنے کا فیصلہ
تمام پراجیکٹس کو مقررہ وقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے: کمشنر ساہیوال
خیبر پختونخوا میں ہیومن ریسورس مینجمنٹ کا نام تبدیل، اسٹیبلشمنٹ مقرر


















