پارلیمنٹ ہاوس میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر 8 سکیورٹی اہلکار معطل

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاوس میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر 8 سکیورٹی اہلکار معطل کر دیئے،سپیکر نے سارجنٹ ایٹ آرمز کو معطل اہل کاروں کےخلاف انکوائری کی بھی ہدایت کر دی۔

ذرائع قومی اسمبلی کے مطابق متعلقہ اہلکار پارلیمنٹ ہاوس کے داخلی دروازوں پر تعینات تھے، بغیر کارڈ کے غیر متعلقہ افراد کو اندر جانے دیا۔