خوشاب،مانسہرہ،ٹرک،جیپ کھائی میں گرنے سے 16افراد جاں بحق،متعدد زخمی

خوشاب،سرگودھا،مانسہرہ:(بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)خوشاب میں ٹرک کھائی میں جاگرا،ایک خاندان کے 14افراد جاں بحق،12زخمی ہوگئے۔

بدقسمت خاندان بنوں سے مزدوری کےلئے منی ٹرک میں سوار ہو کر خوشاب جا رہا تھا ، بریک فیل ہونے سے گاڑی کھائی میں جاگری، مرنے والوں میں 5 خواتین بھی شامل ہیں،لاشوں و زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب مانسہرہ میں کیوائی کے مقام پرسیاحوں کی جیپ کھائی میں گرنے سے 2طالبات جاں بحق ہوگئیں،ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونےوالی طالبات کاتعلق ہری پورکالج سے تھا،زخمیوں میں کالج کے 2 پروفیسرزبھی شامل ہیں۔