مولانا کو مطالبے کا حق لیکن انتخابات دوبارہ نہیں ہو سکتے : رہنما پیپلزپارٹی نوید قمر
اسلام آباد (بیورورپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر نے کہا ہے مولانا فضل الرحمن کو مطالبہ کرنے کا حق ہے تاہم ان کے کہنے پر فوری انتخابات نہیں ہو سکتے،نوید قمر نے ایک انٹرویو میں کہا بینظیربھٹو نے سرمایہ کاری نہیں کی تھی بلکہ انہیں مجبوری میں دبئی میں رہنا پڑا، بینظیربھٹو کو جلاوطن کردیا گیا تھا جس پرانہیں متحدہ عرب امارات میں رہنا پڑا تھا، پاکستان میں عدم استحکام کی وجہ سے کوئی خود کو محفوظ نہیں سمجھتا، نجکاری کے معاملے پر ہم نے حکومت کو اپنی تجاویز دی ہیں اور ملازمین کی سکیورٹی چاہتے ہیں، مولانا کو مطالبہ کرنے کا حق ہے لیکن فضل الرحمن کے کہنے پر فوری انتخابات نہیں ہو سکتے،کابینہ میں شمولیت کی پیشکش موجود ہے اس پر پارٹی میں فی الحال کوئی بات نہیں ہوئی اور کابینہ میں شمولیت کا فیصلہ پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کی منظوری سے ہو گا۔


















