ڈبلن:(ایم این پی)تیسرے ٹی 20میں آئرلینڈ کو شکست،پاکستان نے سیریز 1-2سے اپنے نام کرلی۔
ڈبلن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پھر پہلے باولنگ کافیصلہ کیا،آئرلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے، کپتان لورکن ٹکر 73 رنز کیساتھ نمایاں رہے،پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی 3، عباس آفریدی 2 ،عماد وسیم ،عامر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان نے ہدف 17اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر با آسانی حاصل کرلیا،کپتان بابراعظم75،رضوان 56رنز بناکر نمایاں رہے،فتح کےساتھ پاکستان نے سیریز1-2سے اپنے نام کرلی۔
تیسرے ٹی 20میں آئرلینڈ کو شکست،پاکستان نے سیریز اپنے نام کرلی
















