کیپٹن سلمان سرور شہید کی 11 ویں برسی، قوم کے بلند عزم و ہمت سے پاکستان ہمیشہ ناقابل تسخیر رہے گا: مقررین

لاہور (شوبز رپورٹر) کیپٹن سلمان سرور شہید ستارہ بسالت کی 11 ویں برسی کے موقع پر ایک فکر انگیز سیمینار گزشتہ روز الحمرا آرٹس کونسل میں منعقد ہوا جس کا عنوان ”شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے“ تھا۔ سیمینار میں شہدائے وطن کے لواحقین، طلبہ اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ یاد رہے کیپٹن سلمان سرور شہید ستارہ¿ بسالت نے 14 مئی 2013ءکو خیبر ایجنسی میں دہشت گردوں کیخلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا اور اپنی جان وطن کی آزادی اور حرمت پر قربان کردی۔ تقریب میں شہدائے اے پی ایس پشاور کے لواحقین نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ اسکے علاوہ نوجوانوں اور خواتین و حضرات کی بھرپور موجودگی نے تقریب کو یادگار بنا دیا۔ سیمینار کی میزبانی کے فرائض ریاض خان نے نبھائے جبکہ شازیہ منظور اور سائرہ طاہر نے ملی نغموں کی صورت میں شہیدوں اور غازیوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب میں مقررین نے شہدائے وطن کو خراج عقیدت پیش کیا اور دھرتی ماں کے تقدس اور بقاءکیلئے انکی لازوال قربانیوں پر اظہار تشکر کیا جن میں ائیر وائس مارشل (ر) ساجد حبیب، لیفٹیننٹ کرنل (ر) عباس رضا زیدی، علامہ رائے ظفر علی، فرحت عباس شاہ، توقیر احمد شریفی، ابوالاثر حفیظ جالندھری کی صاحبزادی رضا ریاض اور دیگر شہداءکے ورثا کیساتھ ساتھ کیپٹن سلمان سرور شہید کے والد ایس ایس پی (ر) امتیاز سرور اور بھائی امین شامل تھے۔ مقررین نے ناقابل تسخیر قوم کو خراج تحسین پیش کیا اور شہداءکی قربانیوں اور غازیوں کی جانثاری کو ملک کی بقاءاور سلامتی کی وجہ قرار دیا۔ قوم کے بلند عزم و ہمت اور جذبہ ایثار کے باعث پاکستان ناقابل تسخیر ہے اور رہیگا۔ علاوہ ازیں شہداءکے ورثاءنے حاضرین سے عظیم شہیدوں اور وطن عزیز کیلئے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ انہوں نے شہداءکے کردار اور انکی زندگیوں کے مختلف پہلوو¿ں پر روشنی ڈالی اور دھرتی سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قومی اتحاد کی اہمیت پر زور دیا۔ ورثاءکا کہنا تھا کہ ہر 9 مئی کے بعد 14 مئی جیسے دن آتے رہیں گے اور وطن کے جانباز اپنی جانیں دھرتی ماں پر نثار کرتے رہیں گے۔ مجموعی طور پر پوری قوم کو اپنے شہیدوں اور غازیوں پر فخر ہے، مٹھی بھر بھٹکے ہوئے لوگ قوم کی نمائندگی ہرگز نہیں کرتے۔ تقریب کی خاص بات پرائیڈ آف پرفارمنس شازیہ منظور اور سائرہ طاہر کے شہیدوں اور غازیوں کے نام جاندار ملی نغمے تھے جنہوں نے حاضرین کے جذبات کی بھرپور ترجمانی کی۔ تقریب کا اختتام شہداءکی بلندی درجات اور وطن کی سلامتی اور ترقی کی دعاو¿ں کے ساتھ ہوا۔