ایڈمنسٹریٹر اوقاف زون ویسٹ کیش چوروں کا سرپرست اعلیٰ ،ورک چارج سکیورٹی گارڈ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

لاہور (قمر عباس نقوی) ایڈمنسٹریٹر اوقاف لاہور زون ویسٹ کیش چوروں کا سرپرست اعلیٰ بن گیا۔ ایڈمنسٹریٹر کی سرپرستی میں لاہور زون کے سرکلز میں لاکھوں روپے کیش ہونے لگا۔ پیر مکی سرکل میں لاکھوں روپے نذرانہ چوری کرتے ورک چارج سکیورٹی گارڈ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، منیجر سرکل پیر مکی کی کیش بکس سے نذرانہ چوری کرنے والوں کو بچانے کی خاطر جھوٹ پر مبنی رپورٹ پیش، سیکرٹری اوقاف نذرانہ چور ریکٹ کے سامنے بے بس نظر آنے ہفتہ قبل کیش بکس سے چوری کا معاملہ سامنے آنے پر تاحال کسی کے خلاف کوئی کاروائی نہ کی گئی نہ کوئی ریگولر انکوائری کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور زون ویسٹ کے سرکل نمبر 1پیر مکی میں ورک چارج سیکورٹی گارڈ عمران کیش بکسز اور دیگر مالی امور کی انجام دہی پر سالہا سال سے تعینات مختلف ادوار میں مالی بے ضابطگیوں میں ملوث سیکورٹی گارڈ کو ایڈمنسٹریٹر لاہور زون شاہرحمید ورک کی سرپرستی حاصل ہونے کی وجہ سے کیش رجسٹرر سمیت کیش بکسز کی کشادگی اور بینک میں رقم جمع کروانے تک کی ذمہ داری سپرد کی گئی ہے ماضی قریب میں کیش بکسز کشادگی کے دوران صدر آفس کی ٹیم کی موجودگی میں کیش کشادگی کے دوران سیکورٹی گارڈ عمران نذرانہ کی رقم جو کہ ایک لاکھ سے ذائد کی بتائی جا رہی ہے رنگے ہاتھوں چوری کرتے پکڑی گئی تھی جبکہ مبینہ طور پر عید کے بعد کیش بکسز کشادگی کے وقت تقریبا 2سے 3لاکھ روپے کی چوری کی گئی جس میں ایڈمنسٹریٹر لاہورزون ویسٹ کو پہنچانے کا انکشاف کیا گیا ہے مبینہ طور پر زیڈ اے شاہد ورک بطور مینجر پیر مکی تعیناتی کے دوران سے تاحال سیکورٹی گارڈ عمران مالی بے ضابطگیوں سے حاصل ہونے والی رقم میں زیڈ اے کو حصہ دے رہا ہے حال میں پیر مکی میں نذرانہ چوری کی ابتدائی انکوائری ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس کی جانب سے عینی شاہدین کے بیانات قلم بند کرتے ہوئے سیکورٹی گارڈ کی جانب سے کیش چوری ثابت کی گئی جس پر متعلقہ زونل ایڈمنسٹریٹر لاہور ویسٹ سے رپورٹ طلب کی گئی جس میں چند سوالات کا جواب طلب کیا گیا تھا جس میں سی سی ٹی فوٹیج سمیت کتنی کیش چوری ہوئی متعلقہ سیکورٹی گارڈ کیش چوری کا عادی ہے کتنی رقم برآمد کی گئی ان سوالات کے جواب میں سرکل 1پیر مکی مینجر کی جانب سے بظاہر لکھی گئی رپورٹ جو کہ مبینہ طور پر ذیڈ اے شاہد ورک کی جانب سے تحریر کروائی گئی ہے میں تمام تر الزامات کو غلط ثابت کیا گیا ہے رپورٹ کے مطابق موجودہ منیجر کی تعیناتی کے دور میں چوکیدار عمران چوری میں ملوث نہیں پایا گیا برآمد شدہ رقم میں 50روپے کے 10نوٹ تھے جو کہ صدر آفس ٹیم کی جانب سے بغیر گنتی کے آمدن کیش بکس میں شامل کرنے کا تحریر کیا گیا اسی طرح سی سی ٹی وی فوٹیج کے جواب میں بتایا گیا کہ دربار 6مرلے پر محیط ہے۔ کیش کشادگی کے مقام پر جزوی فوٹیج ہو نے کا لکھا گیا ہے جبکہ کیش کشادگی کا احاطہ 8بائی 10کا سی سی ٹی کیمرے نصب ہیں جن کو مبینہ طور پر زیڈ اے اور منیجر کے حکم پر ڈیلیٹ کیا گیا اس رپورٹ کے مطابق چوکیدار عمران کو کلین چٹ دی گئی ہے جبکہ سیکورٹی گارڈ دیگر مالی امور کی بے ضابطگیوں میں بھی ملوث ہے جس کی تفصیلات روزنامہ مشرق جلد نشاندہی کریگا۔ زونل ایڈمنسٹریٹر لاہور ویسٹ شاہد ورک نے کہا کہ پیر مکی نذرانہ چوری پر مبنی رپورٹ انتظامیہ کو جمع کروا دی گئی ہے اس میں تفصیلات بتا دی گئی ہیں۔