حافظ آباد، تیزرفتار قابو بے قابو ہوکر نہر میں جاگری، ایک ہی خاندان کے 3 افراد ڈوب کر جاں بحق

حافظ آباد (بیورو رپورٹ) حافظ آباد میں تیز رفتار کار بے قابو ہو کر جھنگ برانچ نہر میں جا گری جس کے باعث ایک ہی خاندان کے تین افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے جبکہ ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے کار سوار خاتون کو زندہ بچا لیا۔حافظ آباد کے گاوں گیگے کا رہائشی مقامی زمیندار فیاض احمد اپنی اہلیہ زینب، 12 سالہ بیٹے فیضان اور 15 سالہ بیٹی کائنات کے ہمراہ کار پر سوار ہو کر شہر سے گاوں جا رہا تھا کہ بھون کلاں کے قریب انکی کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر جھنگ برانچ نہر میں جا گری جس کے باعث کار میں سوار فیاض احمد، اسکا بیٹا فیضان اور بیٹی کائنات ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے ڈسٹرکٹ آفیسر عدنان نواز کی سر براہی میں بروقت کاروائی کرتے ہوئے فیاض احمد کی بیوی زینب کونہر سے زخمی حالت میں زندہ بچا ہسپتال منتقل کر دیا۔