سینئر صحافی شہباز بھٹی کی دختر مریم فاطمہ نے قرآن حفظ کرلیا

فیروز والہ (نمائندہ خصوصی)دعوت اسلامی برائے خواتین جامعہ مسجد محمدی غوثیہ فیصل پاک برکت ٹاﺅن کے زیر اہتمام سینئر صحافی شہباز بھٹی کی دخترمریم فاطمہ عطار بنت نے ایک سال 10ماہ میں قرآن مجید فرقان حمید حفظ کرلیا۔

مدرسہ کی معلمات کی انتھک محنت کی بدولت لڑکی حافظ قرآن ہوکر اپنے اور اپنے اہلخانہ کی بخشش کا ذریعہ بن رہی ہیں،معلمات نے دعوت اسلامی برائے خواتین جامعہ مسجد محمدی غوثیہ فیصل پاک برکت ٹاﺅن کو اسلام کی تعلیمات فراہم کرنے کا قلعہ بناکر علاقے میں اسلام کا بول بالا قائم کرنے کا عزم کررکھا۔

عزیز و اقارب ،اساتذہ کی جانب سے مریم فاطمہ عطار بنت محمد شہباز کو قرآن مجید حفظ کرنے پر مبارکباد دی گئی، دوسری جانب مریم فاطمہ عطار بنت محمد شہبازکو مبارکباد دینے والوں کا گھر پر تانتا بندھ گیا۔