ڈسکہ:(شاہد اقبال )شہر اور نواحی علاقوں میں گیس کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری گھروں میں خواتین کا کچن چلانا مشکل ہوگیا ۔
این اے 73اور پی پی 51میںاراکین اسمبلی اور محکمہ سوئی گیس کے افسران کے نوٹس میں دینے کے باوجود بھی سوئی گیس کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ رک نہ سکا جس کی وجہ سے گھریلو خواتین کو صبح کے ناشتے اور دن رات کا کھانا بنانے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس سے عوامی حلقوں میں شدید اضطراب پایا جارہا ہے۔ سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث طلباءاورملازمین بغیر ناشتہ سکولوں اور کام پر جانے لگے جبکہ شام کے اوقات میں بھی گیس نہ آنے سے غریب لوگ بازار سے مہنگاکھانا منگوانے پر مجبور ہیں۔ اب جبکہ گرمی کی شدت بڑھنے سے گیس کے ساتھ ساتھ بجلی کی لوڈشیڈنگ بھی شروع ہوگئی ہے جس سے شہریوں کی مشکلات میں بھی مزید اضافہ ہورہا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر بجلی اورگیس کی لوڈشیڈنگ کنٹرول نہ کی گئی تو ہم سڑکوں پر نکل آئیں گے
ڈسکہ:سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ عروج پرجاپہنچی،شہریوں نے احتجاج کی دھمکی دےدی
















