دوبارہ الیکشن کی بجائے فارم45کے مطابق نتائج مرتب کئے جائیں،جماعت اسلامی

وزیرآباد:(شیخ محمد علی ) جماعت اسلامی ضلع وزیرآباد کے امیر ناصر محمود کلیر،حافظ فرحان منیر،ملک ذبیع اللہ،رانا عقیل احمد نے گوجرانوالہ میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم کے شاندار استقبالیہ پروگرام اور عوامی جو ش وخروش و کامیابی پر تمام ضلعی ذمہ داران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ پہلوانوں کے شہر نے شاندار استقبال کرکے ثابت کردیا ہے کہ جماعت اسلامی ہی مستقبل میں امید کی کرن ہے عوامی سرمایہ لوٹنے والے چند خاندانوں کو کہیں جگہ نہیں ملے گی۔وہ میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

رہنماوں نے مزید کہا
اسلام آباد میں اسلامی جمعیت طلبہ کے غزہ مارچ پر پولیس لاٹھی چارج اور تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے ذمہ داران کے خلاف تشدد کے مقدمات در ج کئے جائیں ہمارا مطالبہ ہے کہ دوبارہ الیکشن کی بجائے فارم45کے مطابق الیکشن نتائج مرتب کئے جائیں سابق نگران وزیراعظم کاکڑ کے فارم47کے متعلق بیان کا سپریم کورٹ کو سوموٹو ایکشن لینا چاہئے۔

ضلع بھر میں وزیراعلیٰ ہاو¿س پر دھرنے میں تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے وزیرآباد ضلع سے ایک ہزار افراد دھرنے میں شریک ہونگے۔پنجاب حکومت تعلیمی اداروں میں میوزک شو اور ڈانس کا فیصلہ فوری واپس لے بیرون ملک سے آنے والے امریکی کنٹریکٹر پر پابندی لگائی جائے پاکستانی قوم ایسی کسی حرکت کو برداشت نہیں کرے گی وزیراعلیٰ ہاو¿س پر دھرنا کے سلسلہ میں ضلع بھر میں دورہ کا سلسلہ جاری ہے ہر سطح کے کارکنان اس دھرنا میں شریک ہونگے۔