پی ٹی آئی کیلئے دروازے ہی نہیں کھڑکیاں ،روشندان بھی بند ہوگئے،عرفان صدیقی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ن لیگی سینیٹر ونوازشریف کے قریبی ساتھی عرفان صدیقی نے کہاہے مذاکرات کے دروازے ہی نہیں کھڑکیاں اور روشندان بھی بند ہوچکے،پی ٹی آئی بند گلی میں چلی گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کوئی ادارہ بند گلی میں نہیں گیا، صرف تحریک انصاف بند گلی میں چلی گئی جو سیاستدانوں سے بات کرنا نہیں چاہتی اور جن سے کرنا چاہتی ہے انہوں نے دوٹوک جواب دےدیا ۔

عرفان صدیقی نے کہاعارف علوی کے پاس ایک ہی آپشن بچا ہے اڈیالہ جاکر اپنے لیڈر سے مذاکرات کریںاب نئی حقیقتوں کو تسلیم کر لینا چاہئے۔