کراچی:(بیورورپورٹ)خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔
ترجمان کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس ہوا،مصطفی کمال، فاروق ستار، نسرین جلیل ، انیس قائمخانی، فیصل سبزواری، امین الحق ، رضوان بابر ودیگر نے شرکت کی،مرکزی کمیٹی نے متفقہ طور پرخالد مقبول صدیقی کو ایم کیو ایم پاکستان کا چیئرمین منتخب کیا۔
اجلاس میں مرکزی کمیٹی کی تنظیمی و سیاسی امور پر معاونت کےلئے اعلیٰ سطح کی مرکزی کونسل تشکیل دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا، اراکین کے ناموں کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔
خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین منتخب
















