پہلے میچ میں آئرلینڈ سے شکست ،چیئرمین پی سی بی کی کپتان اور کوچ سے ملاقات، بریفنگ لی
ڈبلن (مشرق نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور قائم مقام کوچ اظہر محمود سے ملاقات کی ۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے بابر اعظم اور کوچ اظہر محمود سے تفصیلی بریفنگ لی۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی مختصر دورے پر آئرلینڈ پہنچے ہیں۔ وہ دو روز آئرلینڈ میں قیام کریں گے۔

















