ہار جیت کھیل کا حصہ، قومی ہاکی ٹیم نے قوم کے دل جیت لئے،شہبازشریف

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) وزیراعظم شہبارشریف نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، قومی ہاکی ٹیم نے قوم کے دل جیت لئے۔

شہبازشریف نے کہاعرصہ دراز کے بعد پاکستان کااہم ٹورنامنٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کرنا انتہائی خوش آئند ہے، حکومت کھیلوں بالخصوص قومی کھیل ہاکی کے فروغ کےلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔