پاکستان کوشکست،جاپان پہلی باراذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کافاتح

ایپو :(ایم این پی)پاکستان کو پنالٹی شوٹ آﺅٹ پر شکست، جاپان نے پہلی مرتبہ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا۔

فائنل میچ کے پہلے کوارٹر میں جاپانی کھلاڑی تاناکا سیرن نے میچ کے 12 ویں منٹ میں گیند کو جال میں پہنچا کر ٹیم کو سبقت دلائی ،دوسرے کوارٹر میںدونوں ٹیموں کے درمیان کڑا مقابلہ دیکھنے میں آیا ،ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابرتوڑحملے کیے گئے لیکن کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں ناکام رہی۔

تیسرے کوارٹر میں پاکستان کے احمد اعجاز نے فیلڈ گول کرکے سکور 1-1 سے برابر کردیا،3منٹ بعد ہی عبدالرحمن نے فیلڈ گول کے ذریعے گیند کو گول پوسٹ میں پہنچا کر ٹیم کو 1-2 کی برتر دلادی ،سی سکور پر تیسرے کوارٹر کا اختتام ہوا،چابانی ٹیم نے چوتھے کوارٹر کے آغاز پرہی پاکستان کےخلاف گول کرکے میچ 2-2سے برابر کردیا۔

مقابلہ2-2سے برابر ہونے پر میچ کافیصلہ پنالٹی شوٹ آوٹ کے ذریعے ہوا، جاپان نے پاکستان کو4-1سے شکست دےدی،پاکستان نے شوٹ آوٹ میںصرف ایک گول کیا،سفیان کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔