لاہور (مشرق نیوز) نامور اداکارہ صائمہ نور نے کہا ہے کہ اچھی فلم بنانے کیلئے اچھے موضوعات کا انتخاب نا گزیر ہے ،جدت اپنانے کے ساتھ ساتھ فلم انڈسٹری کے سنہرے دور کے تجربات سے بھی استفادہ کرنا چاہیے ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اب وقت بدل گیا ہے ہمیں اچھی اور کامیاب فلم بنانے کیلئے بہت سوچ بچار سے کام لینا پڑے گا ۔اچھی فلم بنانے کیلئے اچھے موضوع کا انتخاب سب سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں کہ ہم چربہ سازی کریں بلکہ ہمارے پاس بہت سے موضوعات ہیں جنہیں اسکرپٹ کا رنگ دیا جا سکتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہمیں کامیابی کیلئے اپنی فلم انڈسٹری کو اصلاحات اور تبدیلی کے دور سے گزارنا ہوگا ۔
اچھی فلم بنانے کیلئے اچھے موضوعات کا انتخاب نا گزیر ہے: صائمہ


















