آئی کیوب قمر کی کامیابی کے بعد پاکستان کا ایک اور سیٹلائٹ بھیجنے کا فیصلہ

اسلام آباد (مشرق نیوز) آئی کیوب قمر کی کامیابی کے بعد پاکستان نے ایک اور سیٹلائٹ خلا میں بھجوانے کا فیصلہ کرلیا۔۔ ایم ایم ون نامی نیا سیٹلائٹ 30 مئی کو خلا میں چھوڑا جائیگا۔ ترجمان سپارکو کے مطابق سپارکو اور نیشنل سپیس ایجنسی سیٹلائٹ اسلام آباد سے لانچ کریگی۔ سیٹلائٹ جدید ترین مواصلاتی نظام کی تشکیل میں مدد کریگا۔

ترجمان کے مطابق سیٹلائٹ ٹیلی کام سیکٹر کی بڑھتی ڈیمانڈ پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو فائیو جی اور انٹرنیٹ کی بہتر دستیابی یقینی بنائیگا۔ قبل ازیں گزشتہ روز ترجمان سپارکو نے خوشخبری سناتے ہوئے کہاہے کہ آئی کیوب قمر سے لی گئی سورج کی پہلی تصویر موصول ہو گئی ہے۔

آئی کیوب قمر نے 7 روز کے بعد چاند کے مدار سے لی گئی پہلی تصویر بھیج دی ہے ،ڈاکٹر خرم خورشید نے بتایا کہ آئی کیوب کا خلاءمیں پہنچنے پر کیمرے کا رخ سورج کی طرف تھا،اسکے بعد آئی کیوب نے چاند کے مدار سے تصاویر لیں، چاند کے مدار سے بھی پہلی تصویر آئی کیوب سے لی گئی۔