طلبا ون ویلنگ کرینگے تو کیا بچیوں کو دھکے کھانے کیلئے چھوڑ دیں؟،عظمیٰ بخاری

لاہور:(اپنے رپورٹر)وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کیا کوئی اور بتائے گا کنال روڈ پر لائٹس لگانی ہیں یا نہیں؟،خدا کیلئے حکومت کوکام کرنے دیں، کیا صرف موٹر سائیکل دینے سے لوگ بچیوں کوچھیڑیں گے؟ طلباون ویلنگ کریں گے تو کیا بچیوں کودھکے کھانے کیلئے چھوڑ دیں؟۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہاکچھ لوگوں نے ٹھان رکھی ہے صرف تنقیدہی کرنی ہے، عالمی ادارے مان رہے ہیں معاشی اعشاریئے بہترہورہے ہیں، ایک2دن میں روٹی مزیدسستی ہوگی،پنجاب میں روٹی16روپے کی ہوئی توکے پی حکومت کوبھی خیال آیا،مریم نواز کے اچھے اقدامات کو خیبرپختونخوا حکومت بھی فالو کرتی ہے،تنقید کی بجائے کے پی حکومت اچھے کام کرے۔

وزیراطلاعات نے کہااچھاہوتالیپ ٹاپ خیبرپختونخوامیں بھی تقسیم ہوں، کلینکس آن ویل دوبارہ شروع کردیا،شہبازشریف کے بغض میں نوجوانوں کیلئے لیپ ٹاپ پروگرام بندکردیاگیا،پنجاب میں7سال بعدلیپ ٹاپ سکیم دوبارہ شروع کررہے ہیں،اشیائے خورونوش کی قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے اتھارٹی کے قیام کی منظوری دےدی گئی دیگرصوبوں کے عوام کابھی حق ہے مہنگائی میں کمی کی جائے،مہنگائی کنٹرول کرناصوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے،پنجاب میں مہنگائی کم ہوسکتی ہے تودیگرصوبوں میں کیوں نہیں؟۔

عظمیٰ بخاری نے کہاپنجاب میں20کلوآٹے کاتھیلا1800روپے میں دستیاب ہے،مریم نوازکی کاوشوں سے ایک ہزا ر روپے سستا ہوا دیگر اشیاءکے نرخ بھی نیچے آگئے،64لاکھ گھرانوں کورمضان ریلیف پیکیج دیا گیا،عام آدمی کی ضرورت سستی روٹی،آٹا اورچینی ہے،جی ڈی پی جیسی چیزوں سے کچھ لینادینانہیں، ریلیف کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔