مہذب معاشرے میں 9مئی جیسے سانحہ کی گنجائش نہیں،قمرالزمان کائرہ

سرائے عالمگیر:(شیخ سعید رشید)9مئی سیاہ دن مہذب معاشرے میں ایسے کرداروں کی کوئی گنجائش نہیں ہے9مئی2023 پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار دینے اس دن شر انگیز واقعات جس میں توڑ پھوڑ اور جناح ہاﺅس سمیت ملک بھر میں اہم حساس تنصیبات پر ہونے والے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما وسابق وفاقی وزیر چوہدری قمر زمان کائرہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

کائرہ نے کہامہذب معاشرے میں اس قسم کے واقعات کی کوئی گنجائش نہیں ہے ایسے کرداروں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ساری قوم نے وہ دلخراش واقعات دیکھے اور ہر پلیٹ فارم پر لوگوں نے مذمت کی ۔