بشریٰ کی رہائشگاہ کوسب جیل قرار دےکرنجی پراپرٹی کا ورچوئل قبضہ لیا گیا، اسلام آباد ہائی کورٹ

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)بشریٰ کی رہائشگاہ کوسب جیل قرار دےکرنجی پراپرٹی کا ورچوئل قبضہ لیا گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا،15صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جسٹس حسن اورنگزیب نے جاری کیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلے میں کہا پٹیشنر چاہتی ہیں جیل میں رکھا جائے تاکہ تنہائی دور ہو، عدالتی فیصلے موجود ہیں قید تنہائی صرف سزا نہیں بلکہ ٹارچر ہے،بشریٰ کو قید تنہائی میں رکھ کر سزا کو مزید سخت بنا دیا گیا، گھر کو سب جیل قرار دینے سے بشریٰ کے بچے آسانی سے گھر نہیں آ جا سکتے۔

عدالت نے کہا فیملی کو بھی گھر آنے کےلئے سپریٹنڈنٹ جیل یا عدالت سے اجازت لینی پڑتی ہے، ریکارڈ پر ایسا کچھ نہیں گھر کو سب جیل قرار دینے سے قبل مالک سے اجازت لی گئی،رہائشگاہ کو سب جیل قرار دےکر نجی پراپرٹی کا ورچوئل قبضہ لیا گیا، مالک کی اجازت کے بغیر گھر کو سب جیل قرار دینا بنیادی حقوق سے محروم کرناہے،سابق خاتون اول کو جیل میں تحفظ دینا ریاست کی ذمہ داری ہے۔