کئی ماہ سے فلسطینیوں پر اسرائیل بم برسا رہا ہے: ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (مشرق نیوز) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ کئی ماہ سے فلسطینیوں پر اسرائیل بم برسا رہا ہے، فلسطینیوں پر ظلم ختم ہونا چاہیے۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ بین الاقوامی تنظیموں کو فلسطین پر جاری بربریت کےخلاف ایکشن لینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں بچوں اور خواتین کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے، پاکستان نے عالمی سطح پر غزہ میں جاری مظالم کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر سے متعلق او آئی سی کی رپورٹ کا پاکستان خیر مقدم کرتا ہے، انصاف دلانے کیلئے پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔