ایم کیو ایم پنجاب کا ممبر منتخب شوکت منیر کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب

گوجرانوالہ:(چودھری توصیف احمد)سماجی وسیاسی شخصیت چودھری شوکت منیر کو ایم کیو ایم پنجاب کا ممبر منتخب ہونے کی خوشی میں اراکین بین الصوبائی تنظیمی کمیٹی انچارج خالد مقبول صدیقی و اراکین رابطہ کمیٹی اور گوجرانوالہ زون کے صدر شہباز جٹ بھائی نے مبارکباد دی ۔

گوجرانوالہ کی مقامی قیادت نے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا جس میں مہمان خصوصی نو منتخب ممبر ایم کیو ایم پنجاب چودھری شوکت منیر کو صدر گوجرانوالہ شہباز جٹ بھائی ،سینئر نائب صدر عبدالرﺅف بھائی ،اعجاز بلوچ بھائی سینئر نائب صدر ،شہباز امین ،شہباز بٹ نائب صدر ،فرحان اکرم بھائی جنرل سیکرٹری ،سید سہیل عباس بھائی نائب صدر،عامر سلیم بھائی ایڈیشنل سیکرٹری ، اویس بھائی فنانس سیکرٹری،نعمان اکرم آفس سیکرٹری،مظہر حسین ریحان بھائی نائب صدر ،اسامہ کریم بھائی پریس سیکرٹری ایم کیو ایم،ممبر پنجاب چودھری عبدالکریم (ٹوکے خان)،صغیر شاہ نے چودھری شوکت منیر کو فرداً فرداً مبارکباد دیتے ہوئے ہار پہنائے، انہوں نے کہا چودھری شوکت منیر کا ایم کیو ایم پنجاب کا ممبر بننا نیک شگون ہے، ان کی پارٹی میں شمولیت سے تنظیم کو بہت زیادہ تقویت ملے گی چونکہ وہ پہلے بھی ایم کیو ایم میں اہم عہدے پر ذمہ داریاں نبھا کر عوامی ،شہری 'سماجی،سیاسی ،فلاحی نظام چلاتے رہے ہیں، اب ان کے آنے سے انقلاب برپا ہو گا اور گوجرانوالہ کے عوام سمیت پورے پنجاب کے ووٹروں ،سپورٹروں کی تعداد میں نمایاں اضافے سے ایم کیو ایم کے ووٹ بینک بھی نمایاں طور پر بڑھے گا۔