عمران خان کا شیر افضل مروت کےساتھ ملاقات سے انکار

راولپنڈی: (بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت کےساتھ ملنے سے انکار کردیا۔

جیل ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت کو ملاقات کےلئے باقاعدہ اندر جانے کی اجازت دی لیکن بانی پی ٹی آئی نے ملاقات اور کوئی بھی بات کرنے سے انکار کیا۔

ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت ملاقات کے بغیر ہی واپس چلے گئے،بعدازاںشیر افضل مروت نے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا معمول کے مطابق 6 رہنماوں کی ملاقات میںمیرا نام شامل نہیں تھا، آج ملاقات ہوگی۔