گنڈا پور نے اسلام آباد پر چڑھائی کی تو کسی اور گھر جائینگے،کنڈی

کراچی: (بیورورپورٹ) گورنرکے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اسلام آباد پر چڑھائی کریں گے تو کسی اور گھر جائیں گے،خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے کی کوشش نہیں کر رہے، کسی کو سیاسی شہید نہیں بننے دیں گے۔

مزار قائد پر حاضری کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہاکوشش ہوگی عوام کا وکیل بنوں، خیبرپختونخوا کے عوام کا اسلام آباد میں مقدمہ لڑوں گایہ نہیں میں سڑکوں پر کھڑے ہو کر بھڑکیں ماروں پیسے واپس دیں، مختلف فورمز موجود ہیں جہاں پر اپنا مقدمہ لڑیں گے، بھرپور کوشش ہوگی نفرتیں نہیں محبتیں بڑھاوں۔

گورنر کے پی نے کہاوزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے پاس اکثریت ہے پھر بھی اسمبلی اجلاس بلانے سے خائف ہیں، نہیں ہو سکتا آپ اپنا حق سڑکوں پر نکل کر مانگیں، صوبے میں موجود ہر سیاسی شخصیت کے پاس جانے کو تیار ہوں،فضل الرحمن سینئر سیاستدان ہیں ،آئیں اور مشورے دیں۔