لندن (مشرق نیوز) شہرہ آفاق فلم ٹائی ٹینک کے کیپٹن ایڈورڈ اسمتھ اور فلم لارڈ آف دی رنگز کے کنگ تھیوڈیان 79 برس کی عمر میں چل بسے۔ فلم ٹائی ٹینک میں جرات، بہادری اور بحری اصول کے مطابق مسافروں کو بچا کر خود کو سمندر کی بے رحم موجوں کے حوالے کرنے پر کیپٹن ایڈورڈ اسمتھ کا کردار نبھانے والے مشہور اداکار برنارڈ ہل کی حال ہی میں برطانوی ٹی وی سکرین پر واپسی ہوئی تھی۔بتایا جاتا ہے کہ انکا ایک ڈرامہ آج نشر ہونے والا تھا۔ ساتھی اداکاروں نے برنارڈ ہل کی موت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اسے بڑا نقصان قرار دیا۔
ٹائی ٹینک کے کیپٹن ایڈورڈ سمتھ 79 برس کی عمر میں چل بسے


















