اسلام آباد:(بیورورپورٹ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی اورامیر جماعت منتخب ہونے پر مبارکباد دی ،نیک تمناوں کا اظہار کیا،ملاقات میں ایرانی سفیر کے 6 رکنی وفد کے علاوہ ڈائریکٹر امور خارجہ جماعت اسلامی آصف لقمان قاضی ،سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف بھی موجود تھے،پاک ایران تعلقات، خطے کی صورتحال و باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایرانی سفیر نے امیر جماعت کو دورہ ایران کی دعوت دیتے ہوئے کہا آپ کادورہ تہران دونوں ممالک کو مزید قریب لانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا فلسطین ایشو پر ایران کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں یہی مسلمان ملک کا شیوہ ہونا چاہیے،فلسطینیوں کو مزید ایرانی حمایت کی ضرورت ہے ، پاک ایران گیس پائپ لائن پر حکومت کو بین الاقوامی دباو¿ سے باہر آنا چاہیے اور منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچانے میں تاخیر نہیں کرنی چاہیے ،دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا۔
ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہاجماعت اسلامی پوری طاقت کےساتھ فلسطین ایشو اور کاز کےساتھ کھڑی ہے، اہل فلسطین اسرائیل کےخلاف ڈٹ کر کھڑے ہیں،امت مسلمہ کو متحد ہونا ہوگا، امیر جماعت اسلامی اور ایرانی سفیر میں اتفاق پایا دونوں ملکوں کی باہمی تجارت کو فروغ ملنا چاہیے ،بحیثیت برادر اسلامی ممالک ایران پاکستان گیس پائپ لائن کو مکمل ہونا چاہیے جو دونوں ممالک کے بہترین مفاد میں ہے۔
سمندر میں تیل و گیس کی تلاش معاشی ترقی کےلئے اہم پیشرفت ہے،وزیراعظم
پاک بھارت تعلقات میں اہم پیشرفت، مصدق ملک کی دہلی پرواز
سربراہی ملاقات یادگار سنگ میل ،امن کا پیغام،،مثبت نتائج نکلیں گے،چینی وزیر خارجہ
بلاول بھٹو نے ن لیگ کےساتھ ملکر پی ٹی آئی حکومت گرائی،نعیم الر حمن
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور شہنشاہ ایسے ملک نہیں چلے گا،سعد رفیق
دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرینگے،فیلڈ مارشل
10اداروں میں کرپشن کا امکان زیادہ، اصلاح کیلئے رپورٹ تیار کرلی،وزیر قانون
شہباز کو 2مرتبہ وزیراعظم بنوایا،چاہتاہوں مدت پوری کرنےوالے پہلے وزیراعظم بنیں،بلاول بھٹو
روس نے پاک افغان مذاکرات کی بحالی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی
ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے استعفیٰ دےدیا
















