پشاور: (بیورورپورٹ) اسفند یار ولی کے بیٹے ایمل ولی اے این پی کے بلامقابلہ مرکزی صدر منتخب ہو گئے۔
اے این پی کی جنرل کونسل کا اجلاس چیف الیکشن کمشنر میاں افتخار کی زیر صدارت باچا خان مرکز میں ہوا ،ایمل ولی کے مقابلے میں کسی امیدوار نے صدارت کےلئے کاغذات جمع نہیں کرائے۔
بریگیڈیئر ریٹائرڈ سلیم خان جنرل سیکرٹری ،سردار حسین بابک پارٹی سیکرٹری خارجہ امور ، انجینئر احسان سیکرٹری اطلاعات بن گئے۔
ایمل ولی بلامقابلہ اے این پی کے مرکزی صدر منتخب
















