لاہور: (اپنے رپور ٹر سے) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی کر دی گئی۔
پیپلزپارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ نے کہاگورنر کی تقریب حلف برداری اب پیر کی شام 6 بجے گورنر ہاو¿س لاہور میں ہوگی،ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کی ملک میں غیر موجودگی کے باعث حلف برداری ملتوی ہوئی، ن لیگ نے پی پی قیادت سے حلف برداری ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری پیر تک ملتوی
















