ملتان :(بیورورپورٹ)گندم درآمد کے کرداروں کو پھانسی لگایاجائے، کسان اتحاد نے 10 مئی سے احتجاج شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
چیئرمین پاکستان کسان اتحاد خالد کھوکھر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا احتجاج کا سلسلہ پورے ملک میں پھیلائیں گے، احتجاج کے علاوہ کوئی آپشن نہیں، گندم کی درآمد سے ایک ارب ڈالر کا زرمبادلہ باہر گیا۔
خالد کھوکھر نے کہا کسانوں کا 400 ارب کا نقصان ہوا، صرف کرپشن کی خاطر 6 کروڑ کاشتکاروں کو ذبح کردیا گیا، مافیا نے گندم سمگل کرکے پیسہ کمایا، ای سی سی میں سمری بھیجنے والوں نے بوٹی کھانے کےلئے اونٹ کو ذبح کردیا،کسان بہت مشکل میں ہے، کسان 24گھنٹے کام کرتا ہے مگرملتا کچھ نہیں،کئی بار کہہ چکے آزادانہ ایگری کلچر کمیشن بننا چاہئے،گندم امپورٹ کرنےوالے کرداروں کو پھانسی لگانی چاہئے،احتجاج میں زراعت کی علامتی نماز جنازہ پڑھیں گے اور لاہور پہنچ کر قل خوانی کریں گے،کاشتکار ٹریکٹر اور جانوروں کے ساتھ شریک ہوں گے۔
سمندر میں تیل و گیس کی تلاش معاشی ترقی کےلئے اہم پیشرفت ہے،وزیراعظم
پاک بھارت تعلقات میں اہم پیشرفت، مصدق ملک کی دہلی پرواز
سربراہی ملاقات یادگار سنگ میل ،امن کا پیغام،،مثبت نتائج نکلیں گے،چینی وزیر خارجہ
بلاول بھٹو نے ن لیگ کےساتھ ملکر پی ٹی آئی حکومت گرائی،نعیم الر حمن
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور شہنشاہ ایسے ملک نہیں چلے گا،سعد رفیق
دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرینگے،فیلڈ مارشل
10اداروں میں کرپشن کا امکان زیادہ، اصلاح کیلئے رپورٹ تیار کرلی،وزیر قانون
شہباز کو 2مرتبہ وزیراعظم بنوایا،چاہتاہوں مدت پوری کرنےوالے پہلے وزیراعظم بنیں،بلاول بھٹو
روس نے پاک افغان مذاکرات کی بحالی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی
ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے استعفیٰ دےدیا
















