گاڑی کے 2ٹائر برسٹ،شیر افضل مروت حادثے سے بچ گئے

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)گاڑی کے 2ٹائر برسٹ،پی ٹی آئی رہنماشیر افضل مروت حادثے سے بال بال بچ گئے۔

شیر افضل مروت کی گاڑی کے 2 ٹائر ڈی آئی خان موٹروے پر اسلام آباد آتے ہوئے پھٹے،گاڑی میں سوار ممبر قومی اسمبلی و دیگر ساتھی محفوظ رہے،حادثے کے بعد شیر افضل مروت دوسری گاڑی میں بیٹھ کر منزل کی جانب گئے۔