پنجاب پولیس یوتھ انٹرن شپ پروگرام کے آٹھویں بیج کا اختتام

گوجرانوالہ: (بیورورپورٹ) دو ہفتوں پر محیط پنجاب پولیس یوتھ انٹرن شپ پروگرام کے آٹھویں بیج کا اختتام،پروگرام کی اختتامی تقریب سی پی او آفس میں منعقد کی گئی ۔ تقریب میں سٹی ایس ایس پی انویسٹی گیشن رضوان طارق اور ایس پی سول لائن بلال محمود سلہری نے طلباءو طالبات میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے۔ پروگرام میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلباءو طالبات نے شمولیت کی اورانٹرنیز آج سی پی اوآفس میں تشریف لائے۔ مختلف تعلیمی اداروں کے طلباءو طالبات نے خود کو انٹرن شپ پروگرام کیلئے انرول کروایا۔

دو ہفتوں کے دوران سینئر پولیس افسران نے پنجاب پولیس یوتھ انٹرن شپ پروگرام کے حوالے سے انٹرنیز کو پولیس ورک، فیلڈ ورک اور پبلک سروس ڈلیوری کے متعلق بریفنگ دی۔ پولیس افسران نے پروگرام کے متعلق آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد پولیس اور عوام کے درمیان خلیج کا خاتمہ اور عوام الناس کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔ تمام طلباءو طالبات پولیس سروسز سے آگاہی حاصل کر کے معاشرہ میں محکمہ پولیس کے سفیر کا کردار ادا کرتے ہوئے اس متعلق شعور اجاگر کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں تاکہ عوام پولیس کے سوفٹ امیج سے روشناس ہو سکیں۔