کھلی کچہری کا مقصد عوام سے فاصلے کم کرنا ہے، سی پی اوگوجرانوالہ

گوجرانوالہ: (بیورورپورٹ)سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم کے احکامات گزشتہ روز بعد از نماز جمعہ گوجرانوالہ کی مختلف مساجد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ۔ ایس ایس پیز سمیت تمام ڈویژنل ایس پیز نے ضلع کی مختلف مساجد میں کھلی کچہریاں کیں۔ کھلی کچہری کے دوران تمام افسران نے شہریوں کے مسائل سنے اور اُنکے حل کیلئے فوری احکامات جاری کیے۔

افسران نے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ کھلی کچہری کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان حائل فاصلوں کوکم کرکے نہ صرف انصاف کے تقاضے پورے کرنا ہے بلکہ معاشرے کو امن کا گہوارہ بھی بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو حق حاصل ہے کہ اپنی شکایت درج کروانے کےلئے جس وقت چاہے ہمارے دفاتر میںآسکے، عوام الناس کیلئے ہمارے دفاتر کے دروازے دن رات کھلے ہیں ۔