حکومتی پالیسیوں سے مہنگائی میں کمی ،عمران ملک کوانتشار کی طرف دھکیل رہے ہیں،چودھری حامد حمید

سرگودھا:(سحر محمود اعوان) مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر و سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری حامد حمید نے کہا کہ حکومت کی بہتر حکمت عملی اور مذکورہ معاشی اہداف کے حصول کے باعث سرمایہ کاروں کی دلچسپی سے سٹاک مارکیٹ میں تیزی اور مہنگائی میں کنٹرول آنا شروع ہو گیا جو حکومت کی بہتر معاشی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر وسابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری و سابق چوہدری حامد حمید نے مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے سرپرست مولانا سید محمد سبطین شاہ کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معیشت بہتر ہوگی تو یقیناً ملک ترقی کریگا۔عمران خان نے جسطرح اپنے دور اقتدار میں ملک کا دیوالیہ نکالا یہ اسی کا نتیجہ ہے جسے ٹھیک کرنے کیلئے حکومت کو مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے نہ تو پارٹی چلی اور نہ ہی ملک اب وہ عوام کو انتشار کی سیاست کی طرف دھکیل رہے ہیں جس کے نتائج ملک کیلئے کسی بھی طرح درست نہیں ہونگے اس لئے عوام ان سے ہوشیار رہیں۔موجودہ عوام دوست حکومت عوام کو ہر طرح کا ریلیف فراہم کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے۔اس موقع پر مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے سرپرست مولانا محمد سبطین شاہ نقوی،ڈویژنل چئیرمین سیاسی امور امیر افضل اعوان،مولانا عمر فاروق اور قدیر بھٹی نے چوہدری حامد حمید کو شاندار پارٹی خدمات کے اعتراف میں قیادت کے اظہار اعتماد پر انہیں مبارک باد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات آظہار کرتے ہوئے کہ ان کے سابق ادوار میں شہر کی تعمیر وترقی کے لئے گراں قدر خدمات اہالیان سرگودھا کے لئے باعث فخر ہیں۔