فری میڈیسن ڈیلیوری پراجیکٹ کا افتتاح،مریم نوازخود ادویات لیکر مریضوں کے گھرپہنچ گئیں

لاہور: ( اپنے رپورٹر سے) وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب بھر کےلئے فری میڈیسن ڈیلیوری پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا اور میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں ، مریم نواز شریف شادمان کچی آبادی سروسز کوارٹرز کی تنگ گلیوں سے گزر کر دل کی مریضہ رسولاں بی بی کے گھر پہنچیں، وزیرا علیٰ کو دیکھ کر رسولاں بی بی خوشی سے جذباتی ہوگئیں، مریم نواز مریضہ کےساتھ پلنگ پر بیٹھ گئیں،حال چال پوچھا اور ان کی صحت یابی کی دعائیں ، رسولاں بی بی خوشی سے نہال ہوکر کہا میری بیٹی میرے لیے دوائیاں لیکر خود آئیگی،وزیر اعلیٰ شادمان کچی آبادی میں دل کے مریض منور ملک کے گھر بھی گئیں اور ٹی سی ایس رائیڈر کےساتھ منور ملک کو ادویات پیش کیں۔

مریم نواز نے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ میں سہولت مرکز کا بھی افتتاح کیا اور ٹی بی اور ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی رجسٹریشن کے عمل کا دوبارہ باقاعدہ آغاز کیا، وزیر اعلیٰ نے ادویات کا معیار چیک کرنے کےلئے قائم ڈرگ ٹیسٹنگ لیب کا بھی معائنہ کیا، مریم نواز نے کرومیٹو گرافی، ڈرگ ریلیز لیب ، ڈرگ سیمپل ریسونگ ایریا اور ہیپاٹائٹس ریفرنس کم پبلک ہیلتھ لیب کا دورہ کیا، میڈیسن ہوم ڈلیوری پروگرام پر بریفنگ دی گئی اور ادویات کی پیکنگ سے لیکر ڈلیوری تک کے عمل سے آگاہ کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ نے ایف ایم صحت زندگی کا بھی دورہ کیا اورایف ایم صحت زندگی کو پوڈ کاسٹ ریکارڈ کرایا،عوام پوڈ کاسٹhttps://www.facebook.com/fmsehatzindagi/ پر سن سکیں گے، مریم نواز نے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈویلپمنٹ ونگ کا سنگ بنیاد بھی رکھا، وزیراعلیٰ پنجاب نے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ میں ڈاکٹرز کےلئے وین کا بھی معائنہ کیا۔

مریم نوازنے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا 8 ہفتے کی قلیل مدت میں اتنابڑا عوامی فلاح و بہبود کا پراجیکٹ شروع کیا،نوازشریف اور شہباز شریف کو اللہ تعالیٰ جزاءدے جنہوں نے 2013سے 2018کے دوران گھروں میں ادویات ڈیلیوری کا پراجیکٹ شروع کیا اور گزشتہ حکومت نے پراجیکٹ کو ختم کر دیا، سابقہحکومت میں وزراءاپنی تنخواہیں لیتے رہے اورغرےبوں کی ادوےات بند کردےں،حکومت نے میڈیسن ہوم ڈلیوری پراجیکٹ کا دائرہ کار پنجاب کے تمام شہروں تک بڑھا دیا ، پراجیکٹ کے تحت 2لاکھ مریضوں کو دہلیز پر دوائیاں فراہم کی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاہیپاٹائیٹس، ٹی بی اور دل کے امراض کی ادویات کا 2 ماہ کا سٹاک مریضوں کے گھروں میں ڈلیور کیا جائے گا اورچےک اپ کے بعد مریضوں کو دوبارہ ادویات ڈیلیور کی جائیں گی، نواز شریف اور شہباز شریف کی رہنمائی میں عوام کی خدمت کرنے کی کوشش کر رہی ہوں،چاہتی ہوں 5سال بعد پنجاب میں کوئی بھی شخص علاج کی سہولت سے محروم نہ رہے اورمریضوں کو ہسپتال میں دھکے نہ کھانے پڑیں،وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا لاہور میں پہلا سرکاری سٹیٹ آف دی آرٹ کینسر ہسپتال بنا رہے ہیں جہاں مریضوں کو کینسر جیسے موذی مریض کا فری علاج مہیا کیا جائے گا، وزیر صحت کو ایک سال میں کینسر ہسپتال کا آوٹ ڈور فنکشنل کرنے کی ہدایت کر دی ۔

دریں اثنا مریم نوازنے انٹر نیشنل فا ئر فائٹرز ڈے پر اپنے پیغام میں کہا فائر فائٹرز ڈے آتشزدگی میں پھنسے لوگوں کو بچانے والے فائر فائٹرز کی قربانیوں کو تسلیم کرنے کا دن ہے،ہر بہادر فائر فائٹرکو سلام پیش کرتی ہوں،زندگی کی پرواہ کیے بغیر دوسروں کےلئے بھڑکتی آگ میں کود جانے والے اصل ہیرو ہیں، فائر فائٹرز فرض کی ادائیگی میں ہرمشکل چیلنج کا بھرپور مقابلہ کرتے ہیں، آتشزدگی کے واقعات کی روک تھام کےلئے حفاظتی تدابیر کا نفاذ ضروری ہے، مریم نواز نے کہا بلند و بالا عما ر تو ں کو آتشزدگی سے بچا نے کےلئے بلڈنگ سیفٹی لاز پر عملدرآمد یقینی بنا ئیں گے۔