پنجاب،سندھ،بلوچستان میں گورنرز کاتقرر،فیصل کریم کنڈی نے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد،پشاور(بیورورپورٹ)پنجاب،سندھ،بلوچستان میں گورنرز کاتقرر،صدر مملکت نے منظوری دےدی،سردار سلیم حیدر پنجاب،فیصل کریم کنڈی کے پی اور جعفر مندوخیل گورنر بلوچستان مقرر ہوگئے،صدرمملکت آصف زرداری نے منظوری وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر دی۔

دوسری جانب فیصل کریم کنڈی نے گورنر خیبرپختونخوا کے عہدے کا حلف اٹھالیا، چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے حلف لیا،تقریب میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے شرکت نہیں کی،فیصل کریم کنڈی کے حلف اٹھاتے ہی پنڈال جئے بھٹو اور بےنظیر کے نعروں سے گونج اٹھا۔

حلف برداری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا پارٹی چیئرمین اور صدر آصف زرداری کاشکریہ ادا کرتا ہوں، پارٹی کے اعتماد کی وجہ سے صوبے میں جیالا گورنر آیا ،مرکز،صوبے کے درمیان پل کا کردارادا کروں گا، صوبے ،مرکز کے درمیان محاذ آرائی نہیں چاہتے ،مالی بحران ختم کرنے کےلئے تمام جماعتوں کے پاس جاوں گا۔